167

امریکہ کے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکی فوج نے جدید ترین

میزائل شکن سسٹمTerminal High Altitude Area Defense) ) THAAD کو اسرائیل میں نصب

کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے

حوالے سے امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی

وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔ یہ نظام

امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں