124

بھارت کے حالیہ رویے اور مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث بھارت کو تجارتی محاذ پر بڑی شکست

Spread the love

امریکا کا بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا

واشنگٹن(انٹرنئشنل ڈیسک، صباح نیوز، وائس آف ایشیا)امریکا نے بھارت کو دئیے گئے ( جنرلائزٹ سسٹم آف

پریفرنسس) جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،جس کے بعد متعدد ممالک کو اشیاء پر ڈیوٹی

فری کی سہولت حاصل ہوتی ہے،امریکہ کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا

جاتا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کی بہتری لانا ہوتا ہے اور اس پروگرام پر یکم

جنوری 1976 سے عمل کیا جارہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دئیے گئے جی ایس پی کا

درجہ ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ

سے تجارتی مفاد کے تحفظ میں بھارت ناکام رہا جبکہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکہ کو رسائی دینے میں بھی

ناکام رہا ہے۔امریکی تجارتی نمائندگان آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور ترکی جی

ایس پی پروگرام سے باہر نکل چکے ہیں اس لیے وہ اس پروگرام سے مزید فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں