184

گجرات ،ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلر سمیت 6 گرفتار

Spread the love

گرفتار افراد کے قبضے سے پاکستانی اور برطانوی جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات برآمد،تفتیش شروع

گجرات(نامہ نگار) ایف آئی اے نے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی

اسمگلر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرات سرکل نے جلالپورجٹاں۔ جی

ٹی روڈ شاہین چوک اور کھاریاں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی سمگلر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر

لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے پاکستانی اور برطانوی جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں ۔ملزمان

کو تھانہ شفٹ کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں