140

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق،منشیات فروش پکڑا گیا

Spread the love

سی ویو کے قریب کارروائی کے دوران ابراہیم سے 2 کلو چرس اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی،6 ساتھی پہلے ہی گرفتار
ہجرت کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کے اشارے پر گولیاں برسادیں،جہانگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں

پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سادہ لباس پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے

کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جاں بحق اہلکار کی

شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول سول لائن تھانے میں تعینات تھا۔ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ

نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے۔اس دوران

اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے رکنے کے

بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے ایک

گولی اہلکارجہانگیر کے سینے میں جالگی اوروہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے واقعہ کی

رپورٹ طلب کرلی ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے سی ویو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو

گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی جنوبی کے مطابق منشیات فروش ابراہیم سے 2 کلو چرس اور 200 گرام آئس

برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے 6 ساتھی پہلے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں