97

شمالی شا م میں کرد فورسز کی عراقی سرحد کے قریب جہادیوں کیخلاف کارروائی بحال

Spread the love

کارروائی میں جہادیوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا، پیشقدمی جاری ہے، فورسز

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی شام میں کرد فورسز کی قیادت میں فائٹرز نے اسلامک سٹیٹ

کے زیر قبضہ آخری علاقے باغہوز میں کارروائی بحال کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا

کہ اطلاعات ہیں کہ کارروائی میں جہادیوں کی طرف سے سخت مزاحمت دکھائی جا رہی تاہم کرد فورسز اپنی

پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی حمایت یافتہ فورسز نے عراقی سرحد کے نزدیک واقع اس مقام پر

نئی کارروائی شروع کر دی۔ امدادی کاموں کے لیے گذشتہ کچھ دنوں سے اس ملیشیا نے وہاں کارروائی روک

رکھی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ اس کارروائی میں جہادیوں کی طرف سے سخت مزاحمت دکھائی جا رہی تاہم کرد

فورسز اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں