ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ ۔ عوام کا سخت رد عمل

Spread the love

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد تمام ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مقامی ٹی وی کے مطابق پہلے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں 6 فیصد اضافہ جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ حکومت سے بھی ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔
اس سلسلہ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہےملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کے باعث کیا گیا ہے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ادویات ساز کمپنیوں کی بقا کے لیے بھی بہت ضروری تھا کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ سے ہر طرح کے خام مال کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


اس سلسلہ میں سخت عوامی رد عمل دیکھنے میں آیا ہے عوام نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی، پانی، گیس سمیت ہر چیز کا بحران ہے جس کے لیے انہیں متبادل انتظامات کرنے میں ایک کثیر رقم خرچ ہو رہی ہے جس پر حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ لوگوں نے کہا 2 ماہ سے سردی کے باعث ایل پی جی گیس 160 سے170 روپے کلو مل رہی ہے جبکہ اس کی سرکاری قیمت 113 روپے ہے جس پر احتجاج کرنے کے باوجود بھی حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مسائل کا خیال رکھے ، اگر ہماری مشکلات کو کم نہیں کیا جا سکتا تو اس میں مزید اضافہ نہ کرے۔

Leave a Reply