165

ھارتی پائلٹ کورہاکرنے کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم

Spread the love

چار جنگوں کے باوجود بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی
مجھے امید ہے کہ وینگ کمانڈر ابی ننددن کی رہائی سے خطے میں امن قائم ہو گا ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی پائلٹ کورہاکرنے

کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یہ فیصلہ تنائو

کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔شمالی کشمیر سے آئے پارٹی ورکروںکے ایک وفد سے تبادلہ خیال کرتے

ہوئے ڈاکٹر فاروق نے پھر سے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کا عمل شروع کریں کیونکہ

جنگ سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ چار جنگوں کے باوجود بھی

بھارت اور پاکستان کے درمیان زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی مگر اس دوران پرتنائو حالات کی وجہ

سے لوگوں کو کافی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی بات چیت کے

ذریعہ ہی بات چیت کا حل نکل اور جدید دور میں اس کی افادیت اور بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور

نارتھ کوریا کو بھی بات چیت کے ذریعے ہی اپنے مسائل کا حل تلاش کیا ہے ۔مجھے امید ہے کہ وینگ کمانڈر

ابی ننددن کی رہائی سے خطے میں امن قائم ہو گا اور یہ دو ممالک کے درمیان بات چیت کے دروازے کھولے

گا۔ پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی اس کا جواب مثبت انداز میں دینا

چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں