95

کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں را کے سابق سربراہ اے ایس دلت

Spread the love

بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
عمران خان ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی خفیہ ادارے را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس

پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو کے

دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا

کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا

کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سابق

را چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل

تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی

طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں