84

پاکستان اٹل حقیقت، تعلقات قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سابق ’’ را ‘‘چیف

Spread the love

عمران خان مذاکرات کیلئے اچھے آدمی ، بات چیت کوئی مسئلہ نہیں، بھارت کی طرف سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
کشمیر پر بھارت کو کوئی کنٹرول نہیں، تنازع مستقل بنیادوں پر حل ہونا چاہئیے،ایس اے دلت کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو
سابق سربراہ را اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ

بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی

را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا

کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت

ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے

اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سابق را چیف کا کہنا تھا کہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے

ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے

میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا

جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں