113

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

Spread the love

سرینگر( کے پی آئی )بھارت کے مرکزی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ

جماعت اسلامی کے عسکریت پسندوں سے قریبی روابط ہیں اور وہ ان کی مکمل حمایت بھی کرتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر اور حریت پسندوں کی حمایت کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے

جماعت اسلامی پر پابندی لگائی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندی کے بعد جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن

میں شدت آگئی ہے اور اب تک درجنوں قائدین و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے

مطابق پلوامہ حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں جماعت

اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر عبد الحمید فیاض سمیت 400 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے ہیں۔ دوسری

جانب کشمیری قیادت نے بھارتی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر پابندی کی سخت مذمت کی اور اس

فیصلے کے خلاف وادی میں آج ہڑتال کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں