140

ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1894 ہنگامی کالوں پر بروقت پہنچ کر 1914 افراد کو مدد فراہم کی

Spread the love

رینالہ خورد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1894 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس

کرتے ہوئے 1914 افراد کو مدد فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ

ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 41373 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1894 ایمرجنسی کالز ہیں۔

18080غیر متعلقہ، 17187 مس کالز، 3696 معلوماتی، 451 رونگ اور 65 فیک کالز ہیں۔ریسکیو1122

اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1894 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1914 افراد کو ریسکیوکیا۔ جس

میں512روڈ ٹریفک حادثات، 1159 میڈیکل، 17آگ لگنے کے واقعات،57کرائم،3 ڈوبنے کے واقعات اور

146 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں598 افراد متاثر ہوئے جن میں 5 افراد زخموں

کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ76 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 517

متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 17 واقعات ہوئے جن میں 4کمرشل

ایریا، 7 رہایشی علاقے جبکہ 6 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت

ریسپانس کرتے ہوئے 3.75Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔فروری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع

بھرکے ہسپتالوں سے 467 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ

عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا سالانہ عرس حضرت کرماں والا کے موقع پر

ریسکیو 1122 نے ایمبولینس اور فائر وئیکل سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کرنے کے ساتھ میڈیکل

کیمپ بھی قائم کیا ریسکیو1122 کے قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں عرس پر آئے ہوئے 615 زائرین کو ابتدائی

طبی امداد فراہم کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں