181

کامران اکمل 25بار صفر پر آئوٹ ہو نے والے دنیا دوسرے بلے باز بن گئے ہیں

Spread the love

پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں

دبئی(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ

صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے دنیا دوسرے بلے باز بن گئے ہیں اور پاکستان کے پہلے۔ 37سالہ کامران

اکمل گذشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد الیاس کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے

بغیر بولڈ ہوئے ،یہ کامرا ن اکمل کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں25واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے

دوچار ہوئے، کامران اکمل اب تک 235 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 27.09 کی اوسط سے 5391 رنز سکور

کرچکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر

کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے

پوویلین لوٹے ہیں ، کامرا ن اکمل کے بعد پاکستان کے لیے یہ بدترین ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جو 24

مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں، شاہد آفریدی 22 مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر

دوسر ے نمبر پرموجود ہیں ،سہیل تنویر 21 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں تیسرے

نمبر پر موجود ہیں ، سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی اب تک 19 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر

ہوچکے ہیں،احمد شہزاد بھی 16 مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر

خرم منظور 14 مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں، عمادو سیم اور یاسر عرفات 13، 13اور محمد

سمیع ،وہاب ریاض اور عمر گل12،12مرتبہ جب کہ اظہر محمود11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے

ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں