137

شاہد آفریدی 39 برس کے ہوگئے

Spread the love

مداحوں اور شائقین کا سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری

دبئی (کلچرل رپورٹر) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے پاکستانی کرکٹر شاہد

آفریدی نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی۔ شاہد خان آفریدی یکم

مارچ 1980کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے

مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996 میں رکھا اور چھاگئے۔ آفریدی نے 27ٹیسٹ میں 5 سنچریز

اور 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور 156 رنز رہا۔ آفریدی سری

لنکا کے خلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ آفریدی کی سالگرہ پر ان

کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ

جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں