123

امریکا پابندیاں ختم کرے تو ایک جوہری پلانٹ بندکردینگے ، شمالی کوریا

Spread the love

امریکی ماہرین کی موجودگی میں یونگ بیون کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دینگے ،وزیر خارجہ

پیانگ یانگ (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے کہاکہ امریکہ عارضی پابندیاں ختم کرے تو شمالی کوریا اپنا ایک جوہری پلانٹ مکمل بند کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہماری شہری معیشت اور ہمارے لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے والی پابندیاں ختم کرے تو ہم امریکی ماہرین کی موجودگی میں یونگ بیون کی جوہری تنصیبات کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ شمالی کوریا سربراہان کی دوسری ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم شمالی کوریا کی جانب سے پابندیوں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ نہیں مان سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں