130

ہلمند میںطالبان کا افغان ملٹری بیس پر حملہ، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ،9 حملہ آور ہلاک

Spread the love

طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا ،گورنر آفس نے بھی تصدیق کردی

فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے،گورنر آفس کا بیان

27 حملہ آوروں نے صبح 4بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل تھے ، افغان میڈیا

کابل(صرف اردو ڈاٹ کام) طالبان نے افغان فوج کے ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ

کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ

ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔

گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب

کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے

گئے۔

گورنر آفس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

افغان میڈیا نے بتایا کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7

خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں