97

کراچی: حکومت نے پائلٹ چھوڑنے میں جلدی دکھائی۔ اچھا ہوتا کچھ پاکستانی قیدی بھی رہا ہوجاتے۔ سعید غنی

Spread the love

بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھروسہ نہیں کہ وہ اچھائی کا جواب دے۔ ہم امن کے فروغ کیلئے کرکٹ کا جنون دکھا رہے ہیں

ایف ٹی سی کے بمقابل گرین بیلٹ پرپی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب۔ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ

کراچی(نامہ نگار خصوصی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے جبکہ ہم یہاں امن کے فروغ کے لیے کرکٹ کا جنون دکھا رہے ہیں۔ حکومت نے پائلٹ چھوڑنے میں جلدی دکھائی۔ اچھا ہوتا کچھ پاکستانی قیدی بھی رہا ہوجاتے۔ بھارت پربھروسہ نہیں کہ وہ اچھائی کا جواب دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ایف ٹی سی کے بمقابل گرین بیلٹ پر ہوا، جس میں کرکٹ سے محبت کرنے والے شہریوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔ پاکستان کے قومی و ثقافتی رنگوں سے سجی اس تقریب میں ا?تش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اداروں کو پی ایس ایل کا جشن منانے کے لیے اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت بھی ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لیے شہر کو سجانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔


انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری پی ایس ایل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر میں امن و امان کی بحالی پر اگلا پی ایس ایل سیزن پاکستان میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں پی ایس ایل کے سائن بورڈز ا?ویزاں کردیے گئے ہیں، اور اب کراچی کے ہر حصے میں پی ایس ایل کا جشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں