219

سبی : حساس ادارے اور شکارپور پولیس کی کارروائی، داعش کے دو انتہائی مطلوب دہشت گر ہلاک

Spread the love
مارے جانے والے دہشت گرد عبدالحفیظ اور عبداللہ بروہی

عبداللہ بروہی کالعدم داعش پاکستان سندھ کاامیر اور حفیظ پندرانی نائب امیرتھا۔سروں کی قیمت 2کروڑ مقرر تھی

آئی جی سندھ نے شکار پور پولیس کیلئے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

سبی(نامہ نگار)صوبہ سندھ میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد حساس ادارے اور شکارپور پولیس کی کارروائی میں مارے گئے۔دہشت گردوں کی شناخت کالعدم داعش پاکستان سندھ کے امیر عبداللہ بروہی اور داعش پاکستان سندھ کے نائب امیر حفیظ پندرانی کے نام سے ہوئی، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کا خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق حساس ادارے اور شکارپور پولیس نے مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈھر میں کارروائی کی جس میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے سرکی قیمت 2 کروڑ روپے تھی، دہشت گردوں کے قبضے سے 4 ہینڈگرینیڈ، 2 کلاشنکوف اور 2 ٹی ٹی پسٹول برآمد ہوئے۔

مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد شکارپور کی کربلا مولا امام بارگاہ دھماکے، ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی پر ناکام خودکش دھماکے، حاجن شاہ ماڑی بم دھماکے، تین سال قبل عید قربان پر خانپور میں نماز عید کے اجتماع پر ناکام خودکش حملوں اور سہون میں قلندر لعل ش?باز درگاہ پر بم دھماکے میں ملوث تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عبداللہ بروہی داعش کے امیر سے ملاقات بھی کر چکا تھا۔ آئی جی سندھ نے شکارپور پولیس کے لیے 20 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں