187

بھارتی پائیلٹ کو کل رہا کر دیا جائے: وزیر اعظم عمران خان

Spread the love

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی

لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنا

نام ونگ کمانڈر ابھے نندن اور سروس نمبر 27981 بتایا۔ بھارتی جارحیت اور دراندازی کے بعد پارلیمنٹ کے

مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ پاکستان کل گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ

سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کسی قسم کی کارروائی کرے گا تو اس پر پاکستان جواب لازمی دے گا۔

عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگیں مسائل کا حل نہیں ہے دو ایٹمی قوتوں

کو تو جنگ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں