114

پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، قائمقام امریکی وزیر دفاع

Spread the love

پیٹرک شناہان نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بھی بات کی

واشنگٹن(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے کہا ہے کہ پاکستان اور

بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع

پیٹرک شناہان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک پر زور

دیاہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔ پیٹرک شناہان نے اس صورتحال کے بارے میں اعلی امریکی

فوجی حکام سے بھی بات کی ہے جب کہ قائم مقام امریکی وزیر دفاع امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جان

بولٹن، امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل فل ڈیوڈ

سن اورسنیٹکام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل سے بھی رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب جنوبی ایشیا کے لیے

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلیناوہائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی پاکستان

اور بھارت سے براہ راست رابطہ کرکے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں