146

پاک بھارت کشیدہ صورتحال ،ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل،ریلویز بھی ہائی الرٹ

Spread the love

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا

ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث ملک بھر سے فضائی آپریشن معطل

رہے گا۔تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد

،سیالکوٹ اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔علامہ

اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ

سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جبکہ اندرون و بیرون ممالک جانے

اور آنے والی پروازیں بھی روک دی گئیں ہیں۔سی اے اے کے مطابق پاکستان کے

تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت آج رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

دوسری طرف پاکستان ریلویز میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں