323

حب ڈیم سے ملنے والی لاشوں کا معمہ حل، لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

Spread the love

حب(صرف اردو ڈاٹ کام) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے قریب سے ملنے والی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا،

خاتون اور مرد کو غیرت کے نام پر جرگہ کے فیصلے پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق نصیب زر اور نور بی

بی کی جان بہیمانہ تشدد کے بعد لی گئی۔پولیس تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اورنگی ٹان کے رہائشی 25 سالہ

نصیب زر خان اور نور بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، لیکن گھر والے پسند کی شادی کیلئے راضی

نہ تھے، جولائی 2018 میں نصیب گھر والوں سے لڑکر چلا گیا، جس کے ایک ماہ بعد ہی لڑکی بھی لاپتہ

ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے لڑکی اور لڑکے کی گمشدگی سے آگاہ نہیں کیا تھا، گمشدگی کے

بعد خاندان کے بزرگوں نے جرگہ بٹھایا اور فیصلہ کیا کہ نصیب زر اور نور بی بی کو تلاش کرکے قتل کردیا

جائے، بعد میں دونوں کی لاشیں حب ڈیم کے قریب سے ملیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ نصیب زر اور نور بی بی

کو بیہیمانہ تشدد کے بعد گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، لڑکی کے گھر والوں نے لاش تک وصول نہ کی بلکہ فرار

ہوگئے۔ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں کارو کاری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں