176

انگلینڈ میں محمد حفیظ کے ہاتھ کی سرجری

Spread the love
محمد حفیظ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ

محمد حفیظ پی آئی پی ایل میں میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے

لندن(صباح نیوز، وائس آف ایشیا) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے

فرائض انجام دینے والے محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔ قومی آل رائونڈر کا

آپریشن مشہور برطانوی ڈاکٹر مائک ہیٹن نے کیا، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پر 2تصاویر

شیئر کی ہیں جس میں محمد حفیظ اپنے برطانوی معالج کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نازیہ حفیظ پر امید ہیں کہ

محمد حفیظ بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔پی ایس ایل کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی

قیادت کرتے ہوئے محمد حفیظ کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں ان کا اسکین

کروایا گیا جس میں حفیظ کو 4سے 6ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا۔ اس صورت حال کے بعد نہ صرف لاہور

قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کو سونپ دی گئی بلکہ حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو بھی لاہور قلندرز کا

حصہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں