سعید غنی جاں بحق نمرہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

Spread the love

اہلخانہ سے تعزیت کی اور واقعہ کی تفصیلات لیں، انصاف کی یقین دہانی

کراچی (صرف اردو ڈاٹ کام) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین ہونے والے مقابلے میں

جاں بحق ہونے والی نمرہ کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلخانہ کو انصاف ملنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر بلدیات

سندھ سعید غنی نے نارتھ کراچی انڈا موڑ پر واقع نمرہ کے گھر پہنچے انہوں نے افسوس ناک واقعہ میں جاں

حق ہونے والی نمرہ کے گھر پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور اہلخانہ سے واقعہ کی تفصیلات لیں۔ وزیر بلدیات

سندھ سعید غنی نے نمرہ کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اس واقعہ کی صاف اور شفاف تحقیقات کرائی جائے گی

اور واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا چاہے وہ پولیس والے ہی کیوں نہ ہو ان کو واقعی سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر نے انصاف کی یقین دہانی تو کرائی ہے مگر سابقہ ریکارڈ کو مدنظر رکھ کر یہ

واضح ہےکہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے افراد کو تو انصاف نہیں ملا اور ذیشان کو دہشت گرد قرار دے کر

پولیس اہلکاروں کا بچا لیا گیا ہے اور ساتھ ہی ذیشان کے بھائی احتشام کو بھی اب الزامات کا سامنا ہے اور اس

کا مقصد صرف ان لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بیٹھانا ہے۔

Leave a Reply