عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔

Spread the love

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے۔ کستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچ 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔ برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

Leave a Reply