رینٹل پاور کیس: راجا پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر نہ ہونیکا انکشاف

Spread the love

رینٹل پاور کرپشن کیس میں ملزم راجا پرویز اشرف کے خلاف چار سال بعد بھی

ضمنی ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔ احتساب عدالت نے نیب سے وضاحت طلب کر لی۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے اب تک رینٹل پاورکرپشن کیس کا ضمنی

ریفرنس کیوں دائر نہیں کیا گیا؟ تاخیر کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں رینٹل پاور سے متعلق تین

ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف ،شاہد رفیع اور

دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ راجا پرویز اشرف اس وقت وفاقی وزیر جبکہ شاہد رفیع

سیکرٹری پانی و بجلی تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply