171

لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات ، انڈیپینڈنٹ گروپ نے میدان مارلیا

Spread the love

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ نے میدان

مارلیا۔انڈیپینڈنٹ گروپ کے حفیظ الرحمن چودھری 3ہزار871ووٹ لے کرلاہور

ہائی کورٹ بار کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں،ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ

کے خادم حسین قیصر نے 2391ووٹ حاصل کئے جبکہ صدارت کے تیسرے

امیدوار ساجد بشیر شیخ 1225ووٹ حاصل کرسکے ۔نائب صدر کی نشست پر

کبیر احمد چودھری نے 2300ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے

مدمقابل امیدواروں چودھری سعید احمد ناگرہ 1915، رانا ارشاد منج 722،

سردارنجیب اکبر خان 406، شائستہ قیصر1381اور وسیم بٹ نے 736ووٹ

حاصل کئے۔اسی طرح سیکرٹری کی سیٹ پر فیاض احمد رانجھا 5ہزار946ووٹ

لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوارطاہر فاروق عرف اللہ بخش

بخاری نے 1241اور چودھری سہیل احمد گجر نے 1525ووٹ حاصل کئے ۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر عنصر جمیل گجر 5ہزار370ووٹ لے کر کامیاب

قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل مصباح سرور گورائیہ نے 2081ووٹ حاصل

کئے ،انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب عہدیداروں کے حامیوں نے جیت

کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں،ہائی کورٹ بار کے کل

ارکان کی تعداد 22ہزار416ہے جن میں سے 6ہزار190وکلاء کو بائیومیٹرک

تصدیق نہ کروانے کی بنا پر الیکشن بورڈ نے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے

روک دیا تھا،مرد ووٹروں کی تعداد15 ہزار 443 جبکہ خاتون ووٹر وکلاء کی

تعداد783تھی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ بار

ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حفیظ الرحمن چودھری نے کہا کہ ہائیکورٹ

ایک آئینی اور خود مختار ادارہ ہے، کسی سے محاذ آرائی ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے،

ہم ہمیشہ قانونی اور اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں