سوئی گیس کی عدم فراہمی پر ملتان، لاہور اور دیگر شہروں میں احتجاج

Spread the love

ملتان میں گیس صارفین نے برتن اٹھا کر سڑکوں پر احتجاج کیا بتایا گیا ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں دو ماہ سے گیس دستیاب نہیں ہے جس کے گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اسی طرح کا احتجاج گذشتہ دنوں لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہوا جو دو یوم تک جاری رہا گھنٹوں احتجاج کرنے کے باوجود بھی لاہور کے اکثریتی علاقوں میں گیس دستیاب نہیں فیروز پور روڈ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے صارفین نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گیس کی عدم دستیابی کے سلسلے میں کسی بھی فورم پر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس سلسلہ میں محکمہ گیس سے کوئی شکایت کریں تو ان کی طرف سے جواب ملتا ہے کہ ان علاقوں کی گیس لائنیں بہت پرانی ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے گیس کی میں ترسیل مشکل ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی اور دیگر علاقوں کی گیس باقاعدہ بند کی گئی ہے کیونکہ اگر پائپ لائن خراب ہو تو گرمی کے موسم میں گیس کیونکر دستیاب ہو۔ صارفین نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply