121

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا سے انکارپر اولمپکس کمیٹی کا ایکشن،بھارتی درخواستیں منسوخ

Spread the love

انڈیا کی جانب سے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل

اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام

درخواستیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

کے مطابق دو کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی شوٹرز کی ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ

ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن پربھی زور دیا ہے کہ

وہ کسی بھی مقابلے کا انعقاد انڈیا میں نہ کرائے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کاکہنا

ہے کہ میزبان ملک کی جانب سے سیاسی مداخلت اور امتیاز کی بنا پر ویزے

جاری نہ کرنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔آئی او سی کی جانب سے

جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’مسئلے سے آگاہی، آخری وقت پر کی جانے

والی کوششوں اور انڈین حکومت سے بات چیت کے باوجود بھی کوئی حل تلاش

نہیں کیا سکا جس کی بدولت پاکستانی وفد کو مقابلے میں شرکت کے لیے انڈیا

داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔بیان کے مطابق ’آئی او سی کے ایگزیکٹو

بورڈ نے انڈیا کی نیشنل اولمپک کمیٹی اور حکومت سے اولمپکس اور کھیلوں کی

تقریبات انڈیا میں منعقد کرانے کی درخواستوں پر جاری تمام بات چیت معطل

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایگزیکٹو باڈی نے سپورٹس فیڈریشن پر بھی زور دیا ہے

کہ جب تک انڈیا تمام کھلاڑیوں کی رسائی کی ’واضح تحریری ضمانت‘ نہیں دے

دیتا تب تک انڈیا میں کھیلوں کا کوئی مقابلہ کرایا جائے اور نہ ہی انڈیا کو کوئی گرانٹ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں