109

کراچی،5بہن بھائی مضر صحت کھاناکھانے سے جاں بحق

Spread the love

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ 28

سالہ خاتون کی حالت غیر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ مضر

صحت کھانا کھانے سے اموات کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ مبینہ طور پر مضر

صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ 28 سالہ خاتون کی حالت غیر

ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ جاں بحق بچوں میں

ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور

9 سال کی صلوی شامل ہیں، فیملی نے مبینہ طور پر ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا

تھا۔، سندھ فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو 5 بچوں کی

زہریلے کھانے سے موت پر ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے،کوئٹہ سے کراچی

سفر کے دوران متاثرہ خاندان نے خضدار اور حب میں کھانا کھایا ، پارسل بریانی

اپنے کمرے میں کھائی، ابھی تک پندرہ لوگ زیر تفتیش ہیں، ہوٹل سے بریانی کی

دیگیں بھی ملی ہیں۔ جمعہ کو سندھ فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی

شاہ کو 5 بچوں کی زہریلے کھانے سے موت پر ابتدائی رپورٹ پیش کردی

رپورٹ کے مطابق خاندان کوئٹہ سے آیا تھا اور صدر کے ایک ہوٹل میں رکا تھا۔

کوئٹہ سے کراچی سفر کے دوران متاثرہ خاندان نے خضدار اور حب میں کھانا

کھایا تھا۔خاندان نے پارسل بریانی لی تھی جو اپنے کمرے میں کھائی۔ بریانی

کھانے کے بعد خاتون نے الٹیاں کرنا شروع کیں اور انکے شوہر انہیں آغا خان

اسپتال لے گئے۔مراد علی شاہ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب وہ

صبح اپنی بیوی کو آغا خان اسپتال سے واپس ہوٹل کے کمرے میں پہنچے تو

انکے 5 بچے، ایک رشتہ دار کمرے میں بے ہوش پڑے تھے۔سندھ فوڈ اتھارٹی

نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بچوں کو اسپتال لے جایا گیا تو وہ اسپتال میں

مردہ تصدیق کیے گئے۔ رپورٹ میں درج ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے ایک ریسٹورنٹ

اور ہوٹل کے کمرے سے کھانے کے نمونے حاصل کیے ہیں جو ٹیسٹ کیلئے

بھیج دیے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ

بچوں کے والدین سے خود جا کر ملیں، اگر متاثرہ خاندان واپس کوئٹہ جانا چاہتے

ہیں تو ان کے لیے بندوبست کیا جائے۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے اس

واقعہ سے دلی صدمہ ہوا، میں والدین کی تکلیف محسوس کر رہا ہوں متاثرہ

خاندان کے ساتھ انصاف ہوگا۔سندھ فوڈ نے کہا ہے کہ ابھی تک پندرہ لوگ زیر

تفتیش ہیں، ہوٹل سے بریانی کی دیگیں بھی ملی ہیں اور کھانے کے نمونے لے

لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے چھ ہزار سے زائد ہوٹلوں کا معائنہ کیا

جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں