223

ہم کسی خوف یا دبائو میں نہیں آئیں گے,جنرل قمر جاوید باجوہ

Spread the love

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیاہے کہا کہ پاکستان امن

سے محبت کرنے والا ملک ہے، ہم کسی خوف یا دبائو میں نہیں آئیں گے، کسی

بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا ۔ پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ اور باغ سر سیکٹرز کا دورہ کیا ۔

اس دوران چیف آف آرمی سٹاف کو مقامی فارمیشن کمانڈر زکی جانب سے لائن

آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فوجی جوانوں

سے گفتگو کے دوران آرمی چیف نے ان کی آپریشن تیاریوں کا جائزہ لیا اور بلند

حوصلہ کو سراہا۔ اس دوران اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ

پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے تاہم ہم خوف یا دبائو میں نہیں آئیں

گے اور نہ ہی مجبور ہونگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت یا مہم

جوائی کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔ قبل ازیں آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی ائیر

ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ حمود الزمان خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں