نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن

Spread the love

24 دسمبر 2018 کو احتساب عدالت سے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سات سال قید کی سزا پانے والے مجرم سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر ہے اس روز کارکنان سمیت لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد ان سے ملاقات کے لیے آتے ہیں ذرائع کے مطابق آج ان کے اہل خانہ میں نواز شریف کا نواسہ جنید صفدر بھی اپنی والدہ کے ساتھ ملاقات کریں گےاس کے علاوہ

لیگی رہنما مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور وغیرہ بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے تمام لوگوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی ان سے ملاقات کے لیے صرف ان لوگوں کو بلایا جاتا ہے جن سے ملنے پر نواز شریف تیار ہوں اور ان کے نام ملاقاتیوں کی فہرست میں پہلے سے شامل ہوں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply