256

نوازشریف کی انجیو گرافی آسان نہیں،مریم

Spread the love

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی آسان معاملہ نہیں،

سرجری کے دوران بیک اپ ہونا چاہئے،

عدالتی فیصلے پر اللہ سے امید ہے کہ فیصلہ نوازشریف کے حق میں آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال آمد کے موقع پر

میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھی بھجوادی ہے ،

انکی آمد کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

جبکہ ہسپتال میں موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا

اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی انکی خیریت دریافت کرنے کے لئے ہسپتال پہنچے ۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کہاں ہوگی

یہ فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گردوں کے علاوہ اصل مسائل دل کے ہیں،

ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ انکی فیملی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں