303

رجب طیب اردگان اور مہاتیر محمد آئندہ ماہ پاکستان آئینگے

Spread the love

پاکستان میں آئندہ ماہ اربوں ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری کا امکان ہے،

ترک صدر رجب طیب اردگان اور ملا ئیشین وزیراعظم مہاتیر محمد آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔

مارچ میں 2 بڑے مسلم ممالک کے سربراہان پاکستان کا دورہ کریں گے،

و ز یر ا عظم عمران خان کی دعوت پر ترک صدر اور ملائیشین وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہاتیر محمد کی 23 مارچ کی پریڈ میں بھی بطور مہمان خصو صی شرکت متوقع ہے،

ملائیشین وزیراعظم کیساتھ سرمایہ کاروں اور تاجروں کا وفد بھی پاکستان آئے گا،

ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کیلئے خوردنی تیل پر درآمدی ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے،

ملائیشیا کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔

صدر ر جب طیب اردگان کے دورہ پاکستان میں بھی کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے،

ترکی نے سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں د لچسپی ظاہر کی ہے،

پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی شعبے میں بھی معاہدوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں