جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے, امام الحق

Spread the love

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے اور جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جس طرح اسد شفیق اور شان مسعود نے وکٹ پر رک کر رنز کیے ہیں، اس سے سب کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔ جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم کی وکٹ فی الحال تو کافی اچھی لگ رہی ہے، ابھی ایک دن باقی ہے، جس کے بعد دیکھیں گے کہ اس کی شکل کیا نکلتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ اس پر زیادہ رنز کرسکیں تاکہ ٹیم کی پوزیشن اچھی ہو۔امام الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے دو ٹیسٹ میں توقعات کے مطابق رنز نہیں کرپایا، باؤنسرز کا کوئی پریشر نہیں اور نہ ہی بولرز کا سامنا کرتے ہوئے گھبراتا ہوں، آف سٹمپ پر کھیلتے ہوئے کچھ ایشوز ہیں جن کو حل کرنے کے لیے کافی محنت کررہا ہوں، سیریز ہارنے کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹیم انتظامیہ بھرپور سپورٹ کررہی ہے جس کے لیے سب کا مشکور ہوں۔اوپنرز کے لیے ان وکٹوں پر کھیلنا کبھی آسان نہیں رہا۔ہر میچ میں سیکھنے کا موقع مل رہاہے، ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ توقعات پر پورا اتروں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply