122

پلوامہ طرز کے مزید حملے کریں گے، ریاض نائیکو

Spread the love

حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈرریاض نائیکو نے وارننگ دی ہے کہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں

کیلئے ’’کرو یا مرو‘‘ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس لئے سرکاری فورسز پر لیتہ پورہ طرز کے مزید حملے

ہونگے۔ حزب کمانڈر نے سوشل میڈیا پراپنے17منٹوں پر مشتمل آڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ نوجوان سرکاری

فورسز پر مزید فدائین حملے کریں گے کیونکہ عسکریت پسند سرنڈر کے بجائے جان دینے کو ہی ترجیح دیتے

ہیں۔ نائیکو کی وارننگ لیتہ پورہ میں 14فروری کوسی آر پی ایف کانوائے پر خود کُش حملے کے بعد منظر

عام پر آگیا جس میں کم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حزب ابھی تک فدائین حملوں سے دور ہی رہی

ہے ۔ نائیکو نے کہا’’جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ اُس ظلم کا نتیجہ ہے جو بھارت یہاں کے لوگوں پر کررہا

ہے‘‘۔ نائیک نے بھارت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’ جب تک تمہاری فورسز یہاں ہیں تمہیں اُن کے تابوت

بھرنے پڑیں گے۔ رہی بات ہماری، ہم تو نکلے ہی ہیں مرنے کیلئے ،لیکن ہم اکیلے نہیں مریں گے بلکہ تمہیں

بھی ماریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ وہ دن دور نہیں ہے جب 15سالہ بچے بھی بارود باندھ کر فوجی گاڑیوں میں

جاگھسیں گے‘‘۔ انہوں نے بھارت پر الزام عاید کیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے نہیں نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا’’دنیا کی کوئی طاقت یہاں کے نوجوانوں کو ایسے حملوں نے باز نہیں رکھ سکتا ہے‘‘۔ نائیکو نے

لیتہ پورہ حملے کے تناظر میں بھارت سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا’’آپ نے اتنا شور کیوں مچا رکھا ہے۔

یہاں تو جنگ چل رہی ہے، کبھی ہم مارے جاتے ہیں کبھی آپ کی فورسز۔ آپ کی فورسز کیا یہاں کھیلنے آئی

ہیں‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں