227

امن کیلئے پاکستانی اقدامات قابل ستائش،مزید اقدام کی ضرورت،زلمے خلیل زاد

Spread the love

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے

پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے،

پاکستان کی جانب سے مزید بڑے اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ

افغان امن عمل کیلئے حکومتی سربراہی میں مضبوط،متحد مذاکراتی ٹیم ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے

اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں خطے کے کسی ممالک سے زیادہ

سعودی عرب کااہم کردار ہے، پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں