مافیا‘‘ عراقی وسائل پر قبضہ چاہتی ہے، حیدر العبادی

Spread the love

عراق کے سابق وزیر اعظم اور ’’النصر‘‘ الائنس کے سربراہ حیدر العبادی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں مسلح جتھوں سمیت ایسے ’’مافیا‘‘ کی بھرمار ہے جو عراق کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اس امر کا اظہار انھوں نے اپنی سربراہی میں سرگرم ’’النصر‘‘ الائنس اور شیعہ رہنما مقتدی الصدر کی قیادت میں ’’سائرون‘‘ الائنس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں حکومت سازی کے ابتدائی مرحلے کو برا آغاز قرار دیا گیا۔ نیز وزارتوں کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی موشگافیوں پر بھی اجلاس میں کڑی تنقید کی گئی۔اس موقع پر حیدر العبادی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دیتے وقت انہیں فرقہ وارانہ آلائشوں سے پاک رکھا جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply