153

افغان خواتین کی ٹرمپ سے افغانستان سے فوج کے انخلا نہ کرنے کی اپیل

Spread the love

فوجی انخلا کے بعد امریکا نے اقتدار طالبان کو سونپ دیا تو ان افغان خواتین کو ڈر ہے کہ ان کے حقوق سلب کر لیے جائینگے ،خواتین

کابل(صباح نیوز) افغان خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا نہ

کرنے کی اپیل کر دی۔ان خواتین نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں افغانستان میں طالبان کے

رحم وکرم پر چھوڑ کر نہ جائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگر کسی معاہدے کے تحت امریکی

فوجی انخلا کے بعد امریکا نے اقتدار طالبان کو سونپ دیا تو ان افغان خواتین کو ڈر ہے کہ ان کے حقوق سلب

کر لیے جائیں گے۔ افغانستان میں اپیل کورٹ کی خاتون جج انیسہ رسولی گذشتہ دو برس سے دھمکیوں اور

چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔دوبرس قبل جب انیسہ رسولی کو افغانستان میں سپریم کورٹ پر پہلی خاتون جج

بننے کے لیے نام زد کیا گیا تھا تو پارلیمان نے خاتون ہونے کی بنیاد پران کی تقرری کو مسترد کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں