228

پی پی 218 ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری،31 مارچ کو پولنگ

Spread the love

اسلام آباد( صرف اردو ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا

شیڈول جاری کردیا، 31 مارچ کو پولنگ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب

کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔ امیدوار21 سے 23 فروری تک کاغذات جمع کرا سکیں گے

،امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر

اعتراضات5 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے

مظہرعباس راںکے انتقال پرخالی ہوئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں