177

شدید بارشیں، خیبر پختونخوا میں الرٹ جاری

Spread the love

بالائی اضلاع میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، پی ڈی ایم اے کی ہدایت

پشاور (صباح نیوز)قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

(پی ڈی ایم اے )خیبر پختونخوا نے بارشوں سے متعلق تمام اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ۔پی ڈی ایم اے کے

مطابق محکمہ موسمیات نے (آج ) اتوار سے صوبے میں بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کی پیش

گوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ(آج ) اتوار سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری

رہے گا۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بالائی اضلاع میں چھوٹی بڑی مشینری کی

دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں