209

سانحہ ساہیوال، مقتول ذیشان کے بھائی کا بیان قلمبند کرنیکا فیصلہ

Spread the love

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام

اور گواہان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کو منطقی انجام تک

پہنچانے کے لیے جوائنٹ انو یسٹی  گیشن ٹیم کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اب خلیل کے بھائی جلیل کے ساتھ ساتھ

جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا

حتمی فیصلہ کرلیا ۔جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ،

تمام افراد کے بیانات قلمبند ہوں گے۔یاد رہے گزشتہ روز چیف جسٹس سردار شمیم خان نے

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت

دیگر افراد کے بطور گواہان بیانات قلمبند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں