167

14 فروری کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1663ء کینیڈا فرانس کا صوبہ بنا

1912ء ایریزونا ریاستہائے متحدہ امریکا کی اڑتالیسویں ریاست بنا

1919ء پولینڈ اور سوویت یونین کے درمیان جنگ کا آغاز

1960ء فیلڈمارشل ایوب خان پاکستان کے صدرمنتخب ہوئے

1971ء یحیی خان نے اعلان کیا کہ پاکستان کے نئے آئین کی تیاری کے لیے آئین ساز اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ کو مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں ہو گا۔

1989ء متنازع ناول شیطانی آیات لکھنے پر سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ جاری کیا گیا۔

ولادت

1483ء ظہیر الدین محمد بابر، مغل شہنشاہ

1869ء چارلس تھومسن ریس ولسن، سکاٹ طبیعیات دان اور ماہر موسمیات

1914 ء جانثار اختر ، معروف بھارتی اردو شاعر

1917ء ہربرٹ اے ہاوپٹمین، امریکی ریاضی دان

1925 ء ڈاکٹر وحید قریشی، پاکستان کے معروف ماہر لسانیات، ادیب،شاعر، محقق، نقاد، ماہر اقبالیات،

1931ء معروف نعت گو شاعر حفیظ تائب

1933ء برصغیر کی مشہور فلمی اداکارہ مدھو بالا،

1934ء فلورنس ہینڈرسن، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ

1939ء یوجین فاما، امریکی ماہر اقتصادیات

1952ء سشما سوراج، بھارتی وکیل اور سیاست دان

1954ء جام محمد یوسف، پاکستانی سیاستدان، مارچ 2002 – دسمبر 2007وزیر اعلی بلوچستان رہے۔

1954ء نواب ذوالفقار علی مگسی، پاکستانی سیاستدان، بلوچستان کے بیسویں گورنر اور نویں وزیر اعلی، 1993 سے 1996 تک وزیر اعلی اور 2008 میں گورنر بلوچستان رہے۔

1956ء سید صبغت اللہ شاہ راشدی ثالث، حروں کے روحانی پیشوا آٹھویں پیر پگارا ہیں پاکستان میں مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ

1965ء معروف پاکستان اداکار، میزبان، نعمان اعجاز

1983ء باکاری سانا، فرانسیسی فوٹبالر

1996ء ابو حیدر بنگلہ دیشی کرکٹر

وفات

1400ء رچرڈ دوم شاہ انگلستان

1779ء جیمز کک، انگریز کپتان، نقشہ نویس، ایکسپلورر

1943ء- ڈیوڈ ہلبرٹ مشہور جرمن ریاضی دان

1958ء سردار عبدالرب نشتر، پاکستانی سیاست دان، گورنر پنجاب

1997ء پاکستان کے معروف لوک گلوکار محمد یوسف

2005ء رفیق حریری، لبنان کے سابق وزیر اعظم

تعطیلات و تہوار

ویلنٹائن ڈے

اپنا تبصرہ بھیجیں