سڈنی سکسرز کااظہرعلی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور

Spread the love

بگ بیش ٹیم سڈنی سکسرز نے جوئے ڈینلی کی جگہ پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا تھا۔اس کا انکشاف ایک آسٹریلوی اخبار نے کیا،رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے جاری سیریز میں مایوس کن کھیل سے اظہرکا کیس کمزور ہوا، اب سکسرز کی جانب سے انگلینڈ کے ہی جیمز ونس کی خدمات لینے کیلئے کوشش ہورہی ہے، انھیں 1،2 روز میں جواب دینا ہوگا، اگر ان سے معاہدہ ہوگیا تو وہ اتوار کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کا جنوبی افریقہ سے تیسرا ٹیسٹ 15 جنوری کو ختم ہوگا، معاہدے کی صورت میں اظہر اسکے بعد ہی سڈنی کو جوائن کر سکتے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply