مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و جبر کی انتہا، دوران حراست کشمیری نوجوان شہید

Spread the love

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے چوہدری باغ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان عرفان احمد کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوان عرفان احمد کو مقابلے کے بعد شہید کرنے کا دعوی کیا تاہم بھارتی فوج اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد کو حراست میں لیا گیا تھا اور دوران حراست تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آزادی جدوجہد کشمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع بھر میں موبائل اور نیٹ سروس بند کردیں جب کہ داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیئے تھے۔ ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply