راولپنڈی ایکسپریس کا کرکٹ لیگز میں واپسی کا اعلان

Spread the love

آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ وہ میرے پیس کو چلینج کر سکتے ہیں،اسپیڈ اسٹار شعیب اختر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق ٹیسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان کھلاڑیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ

میں بھی لیگز کھیلوں گا اور دکھا دوں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ

آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ وہ میرے پیس کو چلینج کر سکتے ہیں، اب میں انہیں بتاں گا کہ تیز بولنگ کہتے کسے ہیں۔

واضح رہے 2011کے ورلڈ کپ کے دوران شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا،

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شعیب اختر نے ملکی و بین الاقوامی میچوں میں کمنڑی اور تجزیہ کاری بھی کی۔

ان کے کیرئیر پر نظر دوڑائیں تو شعیب اختر نے 1997میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا

ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 46ٹیسٹ میچوں میں 25کی اوسط سے 178وکٹیں حاصل کیں

تاہم فٹنس مسائل نے انہیں محدود اوورز کی کرکٹ تک محدود کردیا تھا۔انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ

دسمبر2007میں بھارت کے خلاف بنگلور میں کھیلا تھا۔شعیب اختر نے 163ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں

24کی اوسط سے247وکٹیں حاصل کیں جبکہ 15ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 19رہی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply