فحش پیغامات بھیجنے پر سابق شوہر گرفتار

Spread the love

ملتان(نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائمز ملتان ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کہ دولت گیٹ ملتان کا رہائشی محمد نعیم انصاری سابق بیوی ام عمارہ کو بلیک میل کررہا تھا

ملزم نے طلاق کے بعد جعلی فحش ویڈیوز کے ذریعے سابق بیوی سے ناجائز مطالبات کئے۔

حکام نے کہا کہ ناجائز مطالبات پورے نہ کرنے پر ملزم نے جعلی ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں میں وائرل کردیں۔

خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرلیں اور خاتون کے سابقہ شوہر

کو ملتان سرکل آفس منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی ضمانت مسترد کی تھی۔

شوہر کے خلاف تھانہ پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل پر نازیبا پیغام بھیجتا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply