دہلی کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ، 17 افراد ہلاک، تا حال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی دہلی میں قائم ہوٹل ارپت میں آگ بھڑک اٹھی

جس کو بجھانے کے لیے 20فائرٹینڈرز جائے وقوع پر پہنچ گئے ،ہوٹل ارپت کارول باغ وسطی دہلی میں واقع ہے۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے اور ریسکیو ادارے ہوٹل میں موجود پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف رہے ،

آگ پر قابو پا لیا گیا ،مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ہوٹل میں لگنے کی آگ کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply