گائے بھارت کی ثقافت کا اہم حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی

Spread the love

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گائے بھارت کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک یونین بجٹ نامی تقریب میں شرکت کی،

جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جز ہے ،

بھارتی حکومت کو چاہیے کہ مویشیوں کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

نریندر مودی نے گائے کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ

ہم (گائو ماتا) یعنی گائے کے دودھ کا قرض کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے، گائے ہماری ثقافت کاایک اہم حصہ ہے۔

مودی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ر اشٹریا گوکول مشن کا آغاز کریں

تاکہ مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply