مقبوضہ کشمیر حکومت کا 35 اے کے مقدمے کی سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

Spread the love

جموں کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اس لئے موجودہ وقت اس حساس کیس کی سماعت کیلئے موزون نہیں
بھارتی آئین کی دفعہ 35 اے جموں کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے مقدمہ زیر سماعت

نئی دہلی(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق

بھارتی قانون 35 اے کے مقدمے کی سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

جموں کشمیر حکومت نے پیر کے روز آئین کے دفعہ 35 اے کیخلاف کیس کی سماعت کو التوا میں ڈالنے کیلئے

عدالت عظمی سے رجوع کیا۔ اس حساس کیس کی سماعت 12 اور 14 فروری کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔

جموں کشمیر کے سٹینڈنگ کونسل ایم شعیب عالم نے التوا کی درخواست عدالت عظمی کے رجسٹرار جنرل کو پیش کردی ہے۔

عالم نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ریاست میں اس وقت منتخب حکومت نہیں ہے اور جموں کشمیر پر

صدر راج نافذ ہے اس لئے موجودہ وقت اس حساس کیس کی شنوائی کیلئے موزون نہیں ہے۔

انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ اس بنیاد پر مذکورہ کیس کی شنوائی جموں کشمیر میں منتخب سرکار

کے قیام تک ملتوی کی جانی چاہئے۔ آئین کی دفعہ 35 اے جموں کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے

متعلق ہے۔اس دفعہ کو آئین سے حذف کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کے حق میں

عدالت عظمی کے سامنے متعدد درخواستیں پڑی ہیں جن کی شنوائی ایک ساتھ کی جانے والی ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply