شہباز شریف کی رہائی سے متعلق نیب کی بینچ تبدیلی درخواست مسترد

Spread the love

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کے خلاف نیب درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردیا۔

پیر کو  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان  نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنیوالے بنچ کیخلاف نیب کے اعتراض پر سماعت کی۔

اس موقع پر نیب پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے زبیر کیس کی روشنی میں موجودہ بنچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتا،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں،

اب نیب اپنی مرض کے بینچ بنوائے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا

Leave a Reply